اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے بیروت پر اسرائیل کی جارحیت پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ حزب اللہ اس جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ٹوئیٹ میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شک لبنان، شام اور عراق پر جارحیت سے متعلق اسرائیل کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل کے دو جاسوس طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اس کے علاوہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دو روز قبل دمشق کے جنوب کے علاقے عقربا پر کئی میزائل داغے۔ جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار مرتبہ عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کی عسکری ونگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
/129
27 اگست 2019 - 07:07
News ID: 971971
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے بیروت پر اسرائیل کی جارحیت پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ حزب اللہ اس جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا۔